- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Dead body listen voice By Honey Bin Tariq ( اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَلَاتُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاۗءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِيْنَ (سورہ نمل آیت ۸۰ ) (اے محبوب نبی ﷺ ) آپ نہ تو مردوں کو سنا سکتے ہیں ، اور نہ ایسے بہروں کو اپنی پکار سناسکتے ہیں جو پیٹھ پھیر کر بھاگے جارہے ہوں ۔‘‘ اس آیت شریفہ کے معنی واضح ہیں کہ کوئی بھی مردوں کو نہیں سنا سکتا ،کیونکہ جب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں سنا سکتے تو دوسرا کوئی کیسے سنا سکتا ہے مردوں کو سنانا کسی کے بس میں نہیں : پیغمبر اکرم ﷺ کو خطاب کر کے ارشاد فرمایا گیا کہ ” آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) – اے پیغمبر!- مردوں کو نہیں سنا سکتے ” ۔ اگر یہ مان بھی لیا جائے : کہ یہاں اس آیت میں کفار کو مردوں سے تشبیہ دی گئی کہ جس طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مردوں کو نہیں سنا سکتے اسی طرح ان کفار کو بھی سنانا اور حق قبول کرا دینا آپ کے بس میں نہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ یہ تشبیہ اسی صورت میں صحیح ہو سکتی ہے جبکہ مردے نہ سنتے ہوں ۔ ورنہ اس تشبیہ کا کوئی معنیٰ ہی نہیں رہ جاتا ۔ لہذا اہل بدعت کی یہ خوشی فہمی یا مغالطہ آفرینی پا در ہوا ہو جاتی ہے کہ ...