میاں محمد ابراہیم خان: عشقِ حق کا مسافر اور ملتان کا گمشدہ ادبی ستارہ تحریر: ( ہنی بن طارق ) ملتان کی زرخیز مٹی نے ہمیشہ ایسے گوہرِ نایاب پیدا کیے ہیں جنہوں نے علم و ادب کی دنیا میں خاموشی سے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انھی میں سے ایک درخشاں نام ( میرے پردادا ابو ) میاں محمد ابراہیم خان (1876–1963) کا ہے، ( دور جہالت میں انکا سابقہ نام ) میراں بخش ہوا کرتا تھا ، میاں صاحب کا تخلص عشق حق تھا ۔قیسم پاکستان سے قبل اپ تاج پورہ رہتے تھے جو آج لاہور کا حصہ ہے ۔اپ ایک راسخ العقیدہ مسلمان ثابت ہوئے یہاں تک کے جب ملتان منتقل ہوئے لوگوں نے حق گوئی کی بناء پہ آپکا کنویں سے پانی بھرنا بند کردیا آپ نے اپنے بچوں کی مدد سے اپنی حویلی محلہ غریب آباد باغ بیٹھی چوک شہیداں میں کنواں بنایا ۔ پھر مسجد میں داخلہ بین کردیا ۔ آپ نے اپنی حویلی میں ایک باقاعدہ نماز کا کمرہ قائم کیا ۔ اپکی شخصیت فنی مہارت، سیاسی بصیرت اور عشقِ الہی کا ایک حسین امتزاج تھی۔ عرصہ دراز تک پردہِ گمنامی میں رہنے والے اس "ادبی ستارے" کو 1990 کی دہائی میں پروفیسر منیر احمد شامی نے اپنی تحقیق کے ذریعے دوبارہ دریافت کیا۔ شامی...
Honey bin Tariq is Pakistani Journalist/blogger/Article Writer Member American Society and Author's New York USA, Trans Journalists Association New York USA,Multan Press Club WhatsApp+923015600789