نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فاتحہ خلف الامام

 حنفی کہتے ہیں جب قرآن پڑھا جائے خاموش رہو یہ آیت دلیل ہے امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھو  جبکہ اسکے مدمقابل سورہ حجر کی آیت نمبر 87 دیکھیں بیشک ہم نے تمہیں 7 آیتیں دیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظیم مطلب فاتحہ کو قرآن کا حصہ قرار نہیں دیا  پورا قرآن نازل ہوا جبرائیل امین تشریف لاتے تھے فاتحہ نازل ہوئی ساتھ 70 ہزار ملائیکہ تشریف لائے  جبکہ یاد رہے حضور آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی آدھ درجن صحیح احادیث ہیں فاتحہ کے بغیر نماز نہیں  ایک طرف فقہ حنفی ہے دوسری جانب قال اللہ قال رسول اللہ فیصلہ آپکا 

تخت بلقیس

 کلمہ گو مشرک کرامات کو معجزہ کے مدمقابل لانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگاتے ہیں  کہتے ہیں سلیمان علیہ السلام کے دربار میں ملکہ کا تخت لانے والا انسان تھا اسکا نام آصف برخیا تھا  جب سلیمان علیہ السلام کا صحابی اتنی طاقت رکھتا ہے تو  حضور آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا صحابی یا ولی کیا طاقت رکھتا ہوگا  چلیں قرآن مجید سورہ نمل آیت 40-39 کی سب سے پہلے غور سے عربی عبارت پڑھیں پھر ترجمہ کرلیں وہاں انسان کا ذکر ہی نہیں بلکہ جن کہا گیا ہے روایات میں اس جن / دیو کا نام عمرو آیا ہے  کرامات کو پھر پنکچر لگ گیا 

اصحاب کہف

 کلمہ گو مشرکین جو صوفیاء اور نام نہاد اولیاء کے پیروکار ہیں اپنے شرک کے دفاع میں اصحاب کہف کی دلیل پیش کرتے ہیں  کہ وہ ولی تھے اتنے سینکڑوں سال سوتے رہے تو ہمارے بابے بھی کرامات دیکھا سکتے ہیں  سورہ کہف آیت نمبر 19 کا ترجمہ پڑھ لیں  اللہ رب العالمین فرماتے ہیں انکو خود معلوم نہیں تھا وہ کتنی مدت سوتے رہے اور  ان نوجوانوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی ایک دن سوتے رہے ایک نے کہا شاید آدھا دن  ایک نے کہا اللہ ہی جانتا ہے بہتر  لیں جی کرامات کے غبارے میں چھید ہوگیا 

مردے نہیں سنتے

 قرآن کہتا ہے اے محمد تم مردوں کو نہیں سنا سکتے  اعراف 194 ان الذین تدعون من دون اللہ عباد امثالکم فادعوھم فلیستجیبوا لکم ان کنتم صادقین  جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو  وہ تمہاری طرح کے ہی بندے ہیں تو تمہیں چاہیے انکو پکارو تمہاری پکار کا جواب دیں اگر تم سچے ہو  بات ختم اب جتنی مرضی تاویلات کرو مردہ مردہ ہی ہے  عجب سائنس ہے تیری یار  زندہ بندے کو مٹے میں داب دیں تو مرجاتا ہے  مردہ ہے کے زندہ ہو جاتا ہے  اپنی عقل نوں جوتیاں مار 

نماز نبوی / نماز حنفی

 رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مفہوم صلواکما رایتمونی اصلی  بخآری 631 نماز ایسے پڑھو جیسے مجھے دیکھتے ہو  اب آپ بخآری مسلم ابن ماجہ مسند احمد ترمذی وغیرہ پڑھ لیں  اپکو طریقہ مل جائے گا  نماز نبوی صحیح طریقہ ہے یا نماز حنفی 

سفارش / شفاعت

 قرآن مجید فرقان حمید سورہ بقرہ میں درج مشہور و معروف آیت کریمہ آیت الکرسی میں لکھا ہے  من ذالذی یشفع عندہ آلا باذنہ  کون ہے جو اسکے سامنے شفاعت / سفارش کرسکے بجز اسکی اجازت کے  مطلب کون ؟ کون سے مراد کوئی بھی ولی ہو یا نبی ، اسکی کیا ہمت اللہ کے حکم اللہ رحمن کی مرضی کے بغیر اسکے سامنے کسی کی سفارش / شفاعت کرسکیں یعنی روز قیامت جن کے لیے خود اللہ واحد قہار پسند فرمائیں گے اسی کے لیے کسی بندے کے دل میں خیال ڈال دینگے اور وہ اللہ کے حضور گڑ گڑا کے اسکی بخشش طلب کرے گا