مسلمانوں میں رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اور اسکے بعد تک یہ مسائل نہ تھے جو آج ہمارے معاشرے میں رائج ہوچکے ہیں بلکہ عقیدہ بن چکے ہیں ۔
اہلبیت صحابہ کرام تابعین محدثین کے ادوار تک یہ مسئلے نہیں گھڑے گئے تھےپھر ہوا یوں پیٹ کی دوذخ بھرنے کے لیے نام نہاد ولیوں پیروں فقیروں مجاوروں گدی نشینوں نے دکانداری چمکانے کے لیے یہ فصول بحث و مباحثہ چھیڑ دیا ۔
ان سارے سوالوں کے جواب یہاں محض ایک سورت الانبیاء کی چند آیات کریمہ سے دئیے گئے ہیں ویسے تو ان موضوعات پہ قرآن مجید فرقان حمید سے درجنوں کیا سینکڑوں آیت مقدسہ پیش کی جاسکتی ہیں ۔
کیا پیغمبر بشر / بندے تھے یا نوری مخلوق ؟
کیا پیغمبر اور ولی زندہ ہیں یا وفات پاچکے؟
کیا ولی اللہ اور پیغمبر حاضر ناظر ہیں سنتے دیکھتے ہیں ؟
قرآن کہتا ہے وَحَرَامٌ عَلٰى قَرْيَـةٍ اَهْلَكْنَاهَآ اَنَّـهُـمْ لَا يَرْجِعُوْنَ
اور جن بستیوں کو ہم فنا کر چکے ہیں ان کے لیے ناممکن ہے کہ وہ پھر لوٹ کر آئیں۔
الانبیاء 95
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ
ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے
الانبیاء 35
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْـدَ ۖ اَفَاِنْ مِّتَّ فَهُـمُ الْخَالِـدُوْنَ
اور ہم نے تجھ (محمد) سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے نہیں دیا، پھر کیا اگر تو مر گیا تو وہ رہ جائیں گے۔
الانبیاء 34
وَمَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِىٓ اِلَيْـهِـمْ ۖ فَاسْاَلُـوٓا اَهْلَ الـذِّكْرِ اِنْ كُنْتُـمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
اور ہم نے تم سے پہلے بھی تو آدمیوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا ان کی طرف، ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھ لو۔
وَمَا جَعَلْنَاهُـمْ جَسَدًا لَّا يَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُـوْا خَالِـدِيْنَ
اور ہم نے ان کے ایسے بدن بھی نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے۔
الانبیاء 8-7
یہ گنتی کی دو چار آیات اس بات کی دلیل ہیں اللہ کا پاک آسمانی الہامی کلام سچا برحق ہے تم اور تمہارا غلیظ عقیدہ ناپاک ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں