نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

علماء کی پیروی شرک

 علماء اور بزرگوں کو "رب" بنا لینا


اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ

"انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا۔" (سورۃ التوبہ: 31)


حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ (حاتم طائی کے فرزند جو پہلے عیسائی تھے) بیان کرتے ہیں کہ:

"میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے گلے میں سونے کی ایک صلیب لٹک رہی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: 'اے عدی! اس بت کو اپنے گلے سے اتار پھینکو'۔ پھر میں نے آپ ﷺ کو سورہ براءت (التوبہ) کی یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: {انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا ہے}۔

(یہ سن کر) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم (اہلِ کتاب) ان کی عبادت تو نہیں کرتے تھے

آپ ﷺ نے فرمایا: 'کیوں نہیں؟ کیا ایسا نہ تھا کہ وہ (علماء و مشائخ) جس چیز کو حلال کہہ دیتے تھے تم اسے حلال سمجھ لیتے تھے، اور جس چیز کو وہ حرام کہہ دیتے تھے تم اسے حرام سمجھ لیتے تھے؟

میں نے عرض کیا: جی ہاں، ایسا ہی تھا

آپ ﷺ نے فرمایا: یہی ان کی عبادت کرنا ہے


جامع ترمذی 3095 

سنن الکبریٰ للبیہقی: جلد 10، صفحہ 116

تفسیر ابنِ کثیر: سورۃ التوبہ کی آیت 31 کے تحت

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کلمہ گو مشرک

 یوسف 106 وما یومن اکثرھم باللہ آلا وھم مشرکوں اور ان ( مسلمانوں / کلمہ گو ) میں اکثر لوگ ایسے ہیں جو ایمان (  مومن / مسلم ) لانے کے باوجود مشرک ہی ہیں  And most of them believe not in  ALLAH except while they associate other with him  دس استاد فیر کتھے گئی تیری سائنس  وسیلے والی 

شب برات

 مولبی سانپ کی روزی روٹی ہر اس کام سے جڑی ہوئی ہے جو قرآن و سنت کے منافی ہیں  کہتے ہیں بخشش کی فیصلوں کی گھڑی والی رات  شب برات ہے   اللہ کا قرآن  جو آسمانی الہامی کلام ہے  جو خاتم النبیین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ اقدس پہ جبرائیل امین نے اتارا اللہ کے حکم سے  یہ وہ پاک برگزیدہ کلام جو حضور آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی زبان اطہر سے نکلا  سورہ القدر پڑھیے  ترجمہ  ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیا  اور تم کیا جانو ! شب قدر کیا ہے ؟ یہ 1 ہزار مہینوں سے بہتر ہے  جس میں فرشتے اور جبرائیل اپنے رب کے حکم سے نازل ہوتے ہیں ہر کام کے فیصلہ کے لیے  یہ طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے  دو نمبری کا منہ کالا ہوگیا  شب قدر کی نقل ( کاپی ) شب برات 

وجہ تخلیق کائنات

 الذریات 56 وما خلقت الجن والانس آلا لیعبدون  اور ہم نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا وہ ہماری عبادت کریں  لو جی سرکار فیر مولبی سانپ دا فارمولہ ٹھس ہوگیا  وجہ تخلیق کائنات حضور ہیں