علماء اور بزرگوں کو "رب" بنا لینا اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ "انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا۔" (سورۃ التوبہ: 31) حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ (حاتم طائی کے فرزند جو پہلے عیسائی تھے) بیان کرتے ہیں کہ: "میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے گلے میں سونے کی ایک صلیب لٹک رہی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: 'اے عدی! اس بت کو اپنے گلے سے اتار پھینکو'۔ پھر میں نے آپ ﷺ کو سورہ براءت (التوبہ) کی یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: {انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا ہے}۔ (یہ سن کر) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم (اہلِ کتاب) ان کی عبادت تو نہیں کرتے تھے آپ ﷺ نے فرمایا: 'کیوں نہیں؟ کیا ایسا نہ تھا کہ وہ (علماء و مشائخ) جس چیز کو حلال کہہ دیتے تھے تم اسے حلال سمجھ لیتے تھے، اور جس چیز کو وہ حرام کہہ دیتے تھے تم اسے حرام سمجھ لیتے تھے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، ایسا ہی تھا آپ ﷺ نے فرمایا: یہی ان کی عبادت کرنا ہے جامع ترمذی 3095 سنن الکبریٰ للبیہقی: جلد 10، صفحہ 116 تفسیر ابن...
Honey bin Tariq is Pakistani Journalist/blogger/Article Writer Member American Society and Author's New York USA, Trans Journalists Association New York USA,Multan Press Club WhatsApp+923015600789