ہر کوئی عیسی ابن مریم بنا بیٹھا ہے
اللہ رب العالمین نے معجزات خاص انبیاء کرام علیہم السلام کے لیے مختص کیے
ہر نبی کو ہر معجزہ عطا نہیں کیا
اور یہ ثابت کیا پیغمبر خود بھی معجزہ برپا کرنے پہ قادر نہیں
بلکہ محتاج ہیں
مردوں کو زندہ کرنا صرف عیسی ابن مریم علیہ السلام کا معجزہ تھا
قرآن شاہد ہے وہ کہتے اللہ کے حکم سے اٹھ جا
یہ معجزہ خاتم الرسل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک کو عطا نہیں کیا گیا
ورنہ حضور آقا علیہ الصلاۃ والسلام اپنے فرزند ابرہیم اور قاسم کو زندہ کرلیتے
اپنے محبوب چچا ابو طالب
سید الشہداء حضرت حمزہ کو زندہ کرلیتے
اپنے والدین کو زندہ کرلیتے
بدری صحابہ ودیگر شہداء کو زندہ کرلیتے
پس ثابت ہوا مردوں کو زندہ کرنا صرف اللہ رب العزت کے اختیار میں ہے
عیسی ابن مریم علیہ السلام مردوں کو زندہ کرتے تھے
فقط اللہ کے حکم سے
مگر نام نہاد مسلمانوں نے کیا کیا
سوائے مزار بنانے اور ہر مردہ کو زندہ کرنے کے
ہر شخص اپنے پیر ، ولی ، بزرگ ، کو عیسی علیہ السلام کے مثل سمجھ بیٹھا ہے
اور انکا معجزہ انکو عطا کردیا
یہ کتنا ظلم ہے
کوئی شخص عیسی ابن مریم علیہ السلام کے مثل ہوسکتا ہے ؟
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں