نبی کریم ﷺ کی سنت یہ ہے کہ سجدے میں جاتے وقت *پہلے ہاتھ* زمین پر رکھے جائیں، پھر گھٹنے۔ یہ طریقہ صحیح روایات سے ثابت ہے:
- حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں:
*"جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھے، اونٹ کی طرح نہ بیٹھے"*
– *سنن ابوداؤد: حدیث 840*
– *سنن نسائی: حدیث 1093*
– *صحیح ابن خزیمہ: حدیث 621، امام حاکم و امام ذہبی نے اسے صحیح کہا*
- حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے بھی یہی ثابت:
*"رسول اللہ ﷺ پہلے اپنے ہاتھ رکھتے تھے پھر گھٹنے"*
– *سنن دارقطنی: حدیث 1080*
– *سنن بیہقی: 2/101*
احناف کے ہاں فقہی وجوہات اور بعض مرجوح روایات کی بنیاد پر پہلے گھٹنے رکھنے کا قول پایا جاتا ہے، جو صحیح احادیث کے خلاف ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں